ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / برازیل میں سیاسی عدم استحکام بڑھتا ہوا

برازیل میں سیاسی عدم استحکام بڑھتا ہوا

Mon, 22 May 2017 20:22:57  SO Admin   S.O. News Service

برازیلیا،22مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)برازیل میں کل اتوار اکیس مئی کو کئی شہروں میں احتجاجی مظاہروں میں ملکی صدر مشیل تیمر سے استعفے کا مطالبہ کیا گیا۔ میڈیا کے مطابق ساؤ پاؤلو اور ریو ڈی جنیرو کے مختلف مقامات پر کئی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔ مشیل تیمر نے سن 2016 میں بائیں بازو کی صدر ڈیلما روسیف کے مواخذے کے بعد منصبِ صدارت سنبھالا تھا۔ برازیلین پارلیمنٹ میں صدرتیمر کے مواخذے کی تحریک پیش کرنے کی کوششیں بھی شروع ہو گئی ہیں۔صدر تیمر کو کرپشن اسکینڈل کا سامنا ہے اور اس باعث ان کی حکومت مسلسل کمزور سے کمزورتر اور حکومتی ساکھ خراب ہوتی جا رہی ہے۔
 


Share: